ابنا: شام کے ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شام کی وزارت خارجہ نے امریکہ کے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ حقائق کو الٹا پیش کررہا ہے جو ناقابل قبول ہے۔ شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں آیا ہےکہ دمشق غیر مشروط طور پر جینوا ٹو کانفرنس میں شرکت کرے گا۔ اس بیان میں آیا ہے کہ امریکہ جبھۃ النصرہ نامی دہشتگرد گروہ کو ہتھیار فراہم کرکے علاقے میں صیہونی حکومت کے مفاد میں کام کررہا ہے۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ شام کی فوج نے دسیوں دہشتگردوں کو ہلا ک کیا ہے ۔ شام کی سرکاری خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے مرکزی صوبے حمص میں دہشتگردوں کے اڈے پر حملہ کرکے اسے تباہ کردیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق شام کی فوج نے دمشق کے مفافات میں دہشتگردوں کے ہیڈ کوارٹر پر حملہ کرکے اس پر قبضہ کرلیا ہے اس کاروائي میں دسیوں دہشتگردی ہلاک ہوئے ہیں۔ دہشتگردوں کے اس اڈے سے شام کی فوج کے ہاتھوں بھاری مقدار میں ہتھیار اور گولہ بارود لگا ہے۔ ادھر دمشق کے مضافاتی علاقے قلموں میں بھی فوج نے ہتھیاروں سے بھرا دہشتگردوں کا ایک ٹرک پکڑلیا ہے۔ اس رپورٹ کے مطابق مغربی علاقے لاذقیہ میں بھی فوج نے متعدد علاقوں کو دہشتگردوں کے وجود سے پاک کردیا ہے۔ اور سلمی نامی علاقے میں جہاں دہشتگردوں کا مرکزی اڈا ہے پیش قدمی کررہی ہیں۔ دراین اثنا اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کرنے کل شام کے لئے روانہ ہوگي۔ اس سے قبل شام کی حکومت نے اعلان کیا تھا کہ دمشق کیمیاوی ہتھیاروں کے استعمال کے بارے میں تحقیقات کے سلسلے میں مکمل تعاون کرنے کو تیار ہے۔ اقوام متحدہ کی تحقیقاتی ٹیم دوہفتوں تک دمشق میں رہے گي، اور اس مدت میں توسیع کا بھی امکان ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
17 اگست 2013 - 19:30
News ID: 452679
شام کی حکومت نے امریکہ کے ان دعووں کی تردید کی ہے کہ دمشق جینوا ٹو کانفرنس میں شرکت کے لئے تیار نہیں ہے۔