16 اگست 2013 - 19:30
دشمن حلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ہماری بحریہ سے خوف کھاتا ہے

سپاہ پاسداران کی بحریہ کے سربراہ ایڈمیرل علی فدوی نے کہا ہے کہ دشمن حلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں ہماری بحریہ سے خوف کھاتا ہے۔

ابنا: ایڈمیرل علی فدوی نے آج ساحلی شہر کوشہر میں بحریہ کے کمانڈروں اور فوجیوں سے ملاقات میں کہا کہ سپاہ پاسداران کی ڈیٹرینٹ پالیسی کی بناپر دشمن خلیج فارس اور آبنائے ہرمز میں کسی بھی سطح پر ایرانی فوج کے روبرو ہونے سے خوفزدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپاہ پاسداران نے خطروں کے تناسب سے ڈیٹرینٹ اسٹراٹیجی اپنائي ہے۔ ایڈمیرل فدوی نے کہاکہ اس ڈیٹیرینٹ پالیسی کے نتیجے میں دشمن کو یہ یقین ہوچکا ہے کہ اگر اس نے ایران پرحملہ کیا تو اسے نہایت شدید جواب ملے گا۔

.......

/169