ابنا:اقوام متحدہ کے ترجمان نے کہا کہ یہودی کالونیوں کی تعمیر کے تعلق سے اقوام متحدہ کا نظریہ صاف ہے اور مقبوضہ علاقوں یہودی کالونیوں کی تعمیر غیر قانونی تھی اور مستقبل میں بھی رہے گی۔ صیہونی حکومت میں وزیر رہائش یوری اریل نے اتوار کو دریائے اردن کے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں یہودیوں کے ایک ہزار نئے گھروں پر مبنی ایک منصوبے پر تاکید کی تھی۔
دوسری جانب امریکا کے وزیر خارجہ جان کیری نے بھی براہ راست یہودی کالونیوں کی تعمیر کی حمایت کی ہے۔ جان کیری نے اعلان کیا کہ یہودی کالونیوں کی تعمیر کی توقع تھی اور اس اقدام سے اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ انہوں نے کہا جو موضوع اہم ہے وہ اسرائیل اور فلسطینی انتظامیہ کے درمیان مذاکرات کا از سر نوع آغاز ہوناہے ۔ واضح رہے کہ فلسطینی انتظامیہ نے بارہا کہا تھا کہ وہ اسرائیل کے ساتھ تب تک مذاکرات نہیں کرے گا جب وہ مقبوضہ علاقوں میں یہودی کالونیوں کی تعمیرات کو بند نہیں کرتا۔
ادھر روس نے بھی اسرائیل کے اس اقدامات کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اسرائیل نے یہودی کالونیوں کی تعمیر جاری رکھ کر عملی طور پر مذاکرات کو نقصان پہنچایا ہے۔
.......
/169