11 اگست 2013 - 19:30
اخوان المسلمین قبل از وقت صدارتی انتخاب کے مخالف

اخوان المسلمین نے قبل از وقت صدارتی انتخابات اور جامعۃ الازھر کی ثالثی کی مخالفت کی ہے۔

ابنا: اخوان المسلمین نے قبل از وقت صدارتی انتخابات اور جامعۃ الازھر کی ثالثی کی مخالفت کی ہے۔ ایسنا کی رپورٹ کے مطابق معزول صدر کے حامیوں نے شیخ الازھر کی نگرانی میں کسی طرح کے مذاکرات کی مخالفت کی ہے کیونکہ شيخ الازھر احمد طیب نے مرسی کےخلاف فوجی بغاوت کی حمایت کی تھی۔ اخوان المسلمین نے اسی طرح قبل از وقت صدارتی انتخابات کی بھی مخالفت کی ہے۔ شیخ الازھر نے مصر کے بحران کو حل کرنے کےلئے مختلف سیاسی پارٹیوں سے رابطہ کیا ہے۔ ادھر مصر کی وزارت داخلہ نے کہا ہےکہ معزول صدر کے حامیوں کے دھرنوں کو ختم کرنے کےلئے اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں تدریجی طورپر اقدامات کئے جائيں گے۔ مصری وزارت داخلہ کے منصوبے میں دھرنے دینے والوں کے لئے پانی بجلی اور اشیاء خورونوش کی سپلائي بند کردی جائے گي اور انہیں منتشر کرنے کےلئے واٹر کینن اور آنسو گيس کے گولے استعمال کئے جائيں گے۔ مصری ذرایع کے مطابق یہ اقدامات اگلے اڑتالیس گھنٹوں میں شروع ہوجائيں گے اور ہوسکتا ہےکہ تین ماہ تک جاری رہیں۔  ادھر اطلاعات ہیں کہ معزول صدرکے حامیوں نے آج قاہرہ کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کرکے اپے مطالبات دوہرائے ہیں۔ مظاہرین نے کہا کہ مصری قوم فوجی بغاوت والی حکومت کی سرنگونی کی خواہاں ہے۔ مظاہرین نے رابعۃ العدویہ اور النہضۃ اسکوائروں پر اجتماع کرکے فوج کے اقدامات کا مقابلہ کرنے کا اعلان کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲