10 اگست 2013 - 19:30
بحرین، مظاہروں کے سلسلے میں حکومت نے خبردار کیا

بحرين کے وزير اعظم نےملک کے عوام کو حکومت مخالف مظاہروں کے سلسلے ميں خبردار کيا ہےـ

ابنا: شيخ خليفہ بن سلمان آل خليفہ نے بحرين کے انقلابي عوام کو خبردار کيا کہ اگر انہوں نے حکومت مخالف مظاہروں ميں شرکت کي تو ان سے سختي سے نمٹا جائے گاـ انہوں نے دعوي کيا کہ ملک ميں مظاہرے اچھے حالات کے لئے نہيں بلکہ صرف حکومت کي سرنگوني کے لئے کئے جا رہے ہيں ـبحرين کے وزير اعظم نے جمہوريت اور آزادي کے حق ميں مظاہرہ کرنےوالوں کو آشوب پسند سے قرارديا جو ملک کو فتنہ و شورش  کي آگ ميں دھکيل دينا چاہتا ہےـ شيخ خليفہ بن سلمان آل خليفہ نے يہ انتباہ ايسے وقت ديا ہے کہ جب سنيچر کو المالکيہ شہر کے لوگوں نے سيکورٹي فورس کے تشدد کا نشانہ بن کر شہيد ہو جانے والے دس سالہ بچے علي جعفر حبيب کے جلوس جنازہ ميں بڑے پيمانے پر شرکت کرکے اور سيکورٹي فورسز کے تشدد کي  سخت مذمت کي۔

.......

/169