6 اگست 2013 - 19:30
کراچی میں فٹ بال میچ کے اختتام پر دھماکے، ۳۴ افراد جانبحق اور زخمی

پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے لیاری میں بزنجو چوک پر فٹ بال میچ کے اختتام پر ہونے والے بم دھماکے میں7 افراد جاں بحق اور27 زخمی ہوگئے۔

ابنا: پاکستان کے شہرکراچی کے علاقے لیاری میں بزنجو چوک پر فٹ بال میچ کے اختتام پر ہونے والے بم دھماکے میں7 افراد جاں بحق اور27 زخمی ہوگئے۔فٹبال کا فائنل میچ ختم ہوا ہی تھا اور جیتنے والی ٹیم ٹرافی اٹھائے جیت کا جشن منا رہی تھی کہ اچانک پورا علاقہ زور دار دھماکے سے گونج اٹھا۔ دھماکے سے قریبی نالے پر کھڑی گاڑی چھت ٹوٹنے کے باعث نالے میں جاگری جبکہ بم کے ذرات بال بیئرنگ اور چھرے لگنے سے زخمی ہونے والوں کو لیاری جنرل اسپتال اور سول اسپتال منتقل کیا گیا۔دھماکے کے مقام پر ایک صوبائی وزیر کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ یہ دھماکہ موٹر سائیکل پر نصب بم اور ریموٹ کنٹرول سے کیاگیا۔ دھماکے میں 5 سے 6 کلو گرام بارودی مواد استعمال کیا گیا۔گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے لیاری دھماکے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی سندھ سے 24 گھنٹوں میں رپورٹ طلب کرلی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲