ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور انتھا پسندوں کے مقابل ملت شام کی مزاحمت کی حمایت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی نئي حکومت کی اصولی پالیسی ہے۔ایوان صدر ویب سائٹ کے مطابق نائب صدر اسحاق جہانگیری نےتہران میں شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی سے ملاقات میں کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران دہشتگردوں اور انتھا پسندوں کے مقابلے میں ملت و حکومت شام کی بدستور حمایت کرتا رہےگا۔نائب صدر نے باہر سے فوجی اور مالی حمایت حاصل کرنے والے دہشتگردوں اور انتھا پسندوں کے مقابلے میں ملت شام کی پائداری کو بھی سراہا۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ شام کے مسائل جلد از جلد حل ہوجائيں گے اور شام کی معیشت اور عوام کی زندگي میں رونق آئےگي۔ شام کے وزیر اعظم وائل الحلقی نے اس ملاقات میں ایران اور شام کے تاریخی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا یہ تعلقات، دونوں قوموں کے لئے نہایت مفید رہے ہیں۔ وائل الحلقی نے امید کا اظہار کیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مدد سے شام بحرانی حالات سے نکل آئے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449430
اسلامی جمہوریہ ایران کے نائب صدر نے کہا ہے کہ دہشتگردوں اور انتھا پسندوں کے مقابل ملت شام کی مزاحمت کی حمایت کرنا اسلامی جمہوریہ ایران کی نئي حکومت کی اصولی پالیسی ہے۔