ابنا: مرآۃ البحرین ویب سائٹ کے مطابق آل خلیفہ کے وزیراعظم نے چودہ اگست کو ملت بحرین کے ملک گیر مظاہروں کو روکنے کے لئے سرکاری اور نجی کمپینوں اور اداروں سے کہا ہےکہ اپنے کارکنوں کو چھٹی نہ دیں تاکہ وہ مظاہروں میں شریک نہ ہوسکیں۔ آل خلیفہ کے وزیراعظم نے یہ بھی حکم جاری کیا ہےکہ پہلے سے دی گئي چھٹیاں کالعدم قراردیدی جائيں۔ واضح ہے بحرین میں تحریک تمرد نے ملک گير مظاہرے کرنے کا اعلان کیا ہے۔ درایں اثنا آل خلیفہ کےنام نہاد وزیر قانون نے کہا ہےکہ سکیورٹی فورسز کو مظاہرین سے نمٹنے کےلئےمزید اختیارات دے دئے گئےہیں۔ اس سے قبل آل خلیفہ کی پٹھو پارلیمنٹ نے مظاہروں پرپابندی کا بل منظور کیاتھا۔ ملت بحرین اپنے پامال شدہ حقوق کی بازیابی اور آل خلیفہ کی جاہلانہ امتیازی پالیسیوں کےخلاف احتجاج کررہی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
5 اگست 2013 - 19:30
News ID: 449209
بحرین میں آل خلیفہ کی شاہی حکومت نے ملت بحرین کی انقلابی تحریک کو روکنے کے لئے طرح طرح کے ہتھکنڈے اپنانے شروع کردئے ہیں۔