2 اگست 2013 - 19:30
ایرانی صدر کی حلف برداری کی تقریب میں 60 ممالک کے مہمانوں کی شرکت

اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹرحسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب کل ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگي جس میں 60 ممالک کے صدور، وزراء اعظم ، وزراء خارجہ ، پارلیمانی سربراہ اور نائب وزراء خارجہ شرکت کررہے ہیں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے منتخب صدر حجۃ الاسلام والمسلمین ڈاکٹر حسن روحانی کی حلف برداری کی تقریب کل ایرانی پارلیمنٹ میں منعقد ہوگي جس میں 60 ممالک کے صدور، وزراء اعظم ، وزراء خارجہ ، پارلیمانی سربراہ اور نائب وزراء خارجہ شرکت کررہے ہیں۔

علی افراشتہ نے کہا کہ بنیادی آئین کی دفعہ 110 کی شق نمبر 9 کے مطابق رہبر معظم انقلاب اسلامی آج صدارتی تنفیذ نامہ پر دستخط کریں گے جس کےبعد صدر حسن روحانی کل باقاعدہ طور پر پارلیمنٹ میں حلف اٹھائیں گے۔ انھوں نےکہا کہ انقلاب اسلامی کی تاریخ میں حلف برداری کی یہ تقریب بے نظیر ہوگی اس تقریب میں 60 ممالک کے مہمان شرکت کررہے ہیں بہت سے مہمان وفود تہران پہنچ چکے ہیں۔

افراشتہ نے کہا کہ اس تقریب سے تینوں قوا کے سربراہان خطاب کریں گے اور یہ تقریب 90 منٹ تک جاری رہےگی۔

ڈاکٹر حسن روحانی کے عھدہ صدارت کی توثیقرہبرانقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے آج منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے عھدہ صدارت کی توثیق فرمائی۔یہ تقریب اب سے کچھ ہی دیر پہلے حسینیہ امام خمینی(رہ) میں شروع ہوئي ۔ تقریب میں صدر جناب احمدی نژاد، منتخب صدر ڈاکٹر حسن روحانی، اسپیکر ڈاکٹر لاریجانی، عدلیہ کے سربراہ صادق آملی لاریجانی، تشخیص مصلحت نظام کونسل کے سربراہ آیت اللہ ہاشمی رفسنجانی اور ملک کے اعلی سول اور فوجی عھدیدار شریک ہوئے۔رہبرانقلاب اسلامی کے دفتر کے سربراہ نے حکم توثیق پڑھ کرسنایا جس کے بعد ڈاکٹر حسن روحانی آج سے باضابطہ طور پر اسلامی جمہوریہ ایران کے گيارھویں صدر بن گئے ۔ صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے تقریب سے خطاب کیا اور آخر میں تقریب میں شریک افراد نے رہبرانقلاب اسلامی کے بیانات سے فیض حاصل کیا۔

.....

/169