ابنا: شامی ٹیلی ویژن کی رپورٹ کےمطابق شامی فوج نے آج شہر حمص ميں اپنی پیشقدمی جاری رکھتے ہوئے متعدد سڑکوں اور رہائشی مکانات اوردیگر عمارتوں سے جو دہشت گردوں کا اڈہ تھیں ، دہشت گردوں کا صفایا کردیا ہے اورچند غیر ملکی دہشت گردوں کو ہلاک بھی کیا ہے ۔اس رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ شہر حمص کے باب ھود علاقے ميں شامی فوج اور دہشت گردوں کے درمیان لڑائی جاری ہے اورفوج نے دہشت گردوں کو اپنے پہلے والے ٹھکانوں سے پسپائی پر مجبور کردیاہے ۔شامی فوج کے ایک عہدیدار نے کہا کہ اس ملک کی فوج باب ھود ميں اپنی پیشقدمی جاری رکھے ہوئے ہے اور متعدد مقامات پر لڑائي ہو رہی ہے اور چند دنوں میں مزید عمارتوں پر قبضہ ہوجائیگا ۔ دہشت گردوں کی ایک بڑی تعداد کو ہلاک کردیا گياہے کہ جن میں زيادہ تر جبھۃ النصرہ اور غیر شامی تھے ۔ اس چینل کے مطابق شہر القصیر میں حالات معمول پر آگئے ہیں ۔
.......
/169