ابنا: پاکستان کےکراچی شہر سمیت مختلف شہروں میں رمضان المبارک میں بھی سفاک طالبان دہشت گردوں کی دہشت گردی کا سلسلہ جاری ہےطالبان دہشت گرد کسی بھی اسلامی ، اخلاقی اور انسانی اصول کے پابند نہیں، یہ دہشت گرد گروہ سلفی وہابی نظریہ کا حامل ہے کراچی میں طالبان دہشت گردوں نے 2 پولیس اہلکاروں سمیت 6 افراد کو قتل کردیا ہے۔ ادھر پٹیل پاڑہ میں رینجرز نے ٹارگٹڈ آپریشن کے دوران 2 مبینہ ٹارگٹ کلر ز سمیت 9 افراد کو گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا۔ شہر کراچی میں رمضان کے مقدس مہینے میں بھی مسلح طالبان کی بہیمانہ کارروائیاں جاری ہیں۔ بلدیہ ٹاون کی کچرا کنڈی سے دو افراد کی بوری بند لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق ابولحسن اصفہانی روڈ پر مسلح افراد نے ایک شخص کو فائرنگ کر کے قتل کردیا،لانڈھی مظفرآباد کالونی اور گرومندر کے علاقے میں فائرنگ کرکے دو پولیس اہلکاروں کو قتل کردیا گیا۔ ماڑی پور دعا ہوٹل کے قریب طالبان نے ایک شخص کو ہلاک کردیا۔دوسری جانب پٹیل پاڑا میں الصبح رینجرز کے 300 سو اہلکاروں جن میں خواتین اہلکار بھی شامل تھی علاقے کو گھیرے میں لے کر ٹارگٹڈ آپریشن کیا ،رینجرز ذرائع کے مطابق آپریشن جرائم پیشہ طالبان دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا ہے۔ آپریشن میں رینجرز نے مشہور ٹارگٹ کلر طارق عرف ڈان اور عاصم مرزا سمیت 9 افراد کو گرفتار کر لیا جبکہ اس دوران بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کرلیا۔ گرفتار شدہ تمام دہشت گردوں کا تعلق طالبان اور سلفی وہابی دہشت گردوں سے ہے۔
.......
/169