23 جولائی 2013 - 19:30
دہشت گردوں کے ہاتھوں شام ميں عام شہريوں کا قتل عام

شام کے شمال مغرب ميں دہشتگردانہ حملے ميں پچيس افراد جانبحق ہو گئے-

ابنا: پير کے روز شام کے شمال مغربي صوبے ادلب کے اريہا شہر پر بيروني حمايت يافتہ دہشتگردوں نےمارٹر گولوں سے حملہ کيا جس ميں پچاسي افراد زخمي بھي ہوئے ہيں- مرنے والوں ميں  بچے اور خواتين بھي شامل ہيں-ادلب صوبے پر دہشتگردوں کے حملے کے بعد شامي فوجيوں اور دہشتگردوں کے درمياں سخت جھڑپ ہوئي-واضح رہے کہ اتوار کے روز بھي اريھا شہر پردہشتگردوں کےمارٹر گولوں سے حملے ميں کم سے کم تيرہ افراد جانبحق ہوئے تھے-

.......

/169