21 جولائی 2013 - 19:30
ایران اورعراق نے گیس کے ایک معاہدے پر دستخط کردیئے

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل اور عراق کے بجلی کے وزراء نے بغداد میں گیس کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر تیل رستم قاسمی اور عراق کے بجلی کے وزیر نے بغداد میں گیس کے ایک بڑے معاہدے پر دستخط کردیئے ہیں۔ گیس صادر کرنے کا ایران کا یہ بڑا معاہدہ ہے جس کے تحت ایران روزانہ 25 ملین میٹر مکعب گیس عراق کو فراہم کرےگا۔ ایرانی گیس عراق کے بغداد اور المنصورہ کے بجلی پلانٹوں کے لئے فراہم کی گئی ہے۔

.......

/169