20 جولائی 2013 - 19:30
ہندوستان کا دعوی، چین نے جارحیت کی کوشش کی

چین نے ایک بار پھر ہندوستانی سرحدوں میں دراندازی کی کوشش کی ہے۔

ابنا: ہندوستانی ذرا‏ئع کا کہنا ہے کہ تقریبا سو چینی فوجیوں نے مشرقی لداخ میں حقیقی کنٹرول لائن کو پار کیا اور ان کے ہاتھوں میں بینر تھے جن پر لکھا ہوا تھا، ہندوستان قبضہ والی زمین چھوڑے۔ ہندوستانی فوج سے آمنا سامنا ہونے کے بعد چینی فوج اپنے مقام پر واپس چلی گئی۔ ہندوستان کی فوج کے ایک سینئر عہدے دار کے مطابق، ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان آمنے سامنے والی صورتحال دو دنوں تک چلی۔چینی فوج کے واپس جانے کے بعد 18 جولائی کو معمول کے حالات قائم ہو گے۔ واضح رہے کہ چینی سیکورٹی فورسز نے پچھلے دو مہینوں میں کئی بار ہندوستانی سرحد میں در اندازی کی ہے۔ چین، ہندوستان سے مطالبہ کر رہا ہے کہ وہ اس علاقے میں دونوں ممالک کی سرحدی پٹی پر اپنی دفاعی سرگرمیوں کو روک دے۔

.....

/169