ابنا: تہران میں مسلم ممالک کے سفارت کاروں کے ساتھ ایک اجلاس میں صالحی نے کہا کہ مشرق وسطی کے ممالک کو جمہوریت اور مذہبی اور قومی اقدار کی بنیاد پر عوام کے مستقبل کا تعین کرنے کے لیے ایک اسٹریٹجک اور حساس دور کا سامنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی لیے ہم ایک بار پھر غیر ملکی افواج کی مداخلت کے بغیر ایک سیاسی مذاکرات کے فریم ورک کے تحت عوام کی خواہش اور ان کے مطالبات کو پورا کرنے کا پر زرو مطالبہ کرتے ہیں۔
ایرانی وزیر خارجہ نے مشرق وسطی میں مستقل امن قائم کرنے کے لئے علاقائی ممالک کے درمیان یکجہتی اور باہمی تعاون پر زرو دیا۔
صالحی نے کہا کہ ایرانی حکومت اور عوام ہمیشہ سے ہی انصاف، دوستانہ تعلقات، مساوات اور باہمی احترام کی بنیاد پر تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کا خیر مقدم کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں استحکام، امن اور تعاون کو فروغ دینے کے لیے تہران بھر پور کوشش کر رہا ہے۔
.......
/169