ابنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ آرام و آسائش کو نظر انداز کرکے مسلسل تلاش و کوشش حکومت کا بہت بڑا کارنامہ ہے اور عالمی سطح پر بے باک اور دو ٹوک انداز میں انقلاب اسلامی کے اہداف و مقاصد بیان کرنے میں شرم محسوس نہ کرنا بھی ان کی حکومت کے بڑے کاموں میں شامل ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمی خامنہ ای نے اندرونی اور بیرونی سطح پر انقلاب اسلامی کے افکار کو نمایاں کرنے اور دن رات تلاش و کوشش و جد وجہد کو حکومت کی قابل تعریف خصوصیات میں شمار کیا اور صدر احمدی نژاد اور انکے ساتھیوں کی مسلسل اور پیہم تلاش و کوشش اور زحمات پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس ملاقات میں پیش کی گئی رپورٹ کو انجام شدہ کاموں کا مظہر قراردیتے ہوئے فرمایا کہ ان رپورٹوں کے بارے میں عوام کو بھی آگاہ کرنا ضروری ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مخالفین، ملکی و غیر ملکی ذرائع کی جانب سے حکومتی کوششوں کو نظر انداز کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے فرمایا کہ بعض لوگ تو حکومت کے نمایاں کاموں کا بھی جان بوجھ کر انکار کرتے ہیں لیکن اہم بات یہ ہے کہ انجام شدہ زحمات اور کام نمایاں طور پر موجود اور مضبوط و مستحکم ہیں۔
رہبر معظم نے فرمایا کہ حالیہ آٹھ برسوں میں ہر انسان نے محسوس کیا کہ صدر جمہوریہ اور ان کے ساتھیوں نےسختیوں کو برداشت کرکے گذشتہ حکومتوں کی نسبت نمایاں اور تیز رفتاری کے ساتھ کام انجام کیا ہے اور یہ ایک حقیقت اور قابل قدر اور قابل تعریف نکتہ ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے انقلابی افکار کو عام کرنے کو اہم اور ضروری قراردیتے ہوئے فرمایا کہ انقلاب اسلامی کے مخالف محاذ نے انقلابی نعروں کو محو کرنے ان کی قدر و قیمت گھٹانے اور انھیں کم اہمیت ظاہر کرنے کی کافی کوشش کیں لیکن انھیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی اور اس کی سب سے بڑی وجہ حضرت امام خمینی(رہ) کا دانشمندی کے ساتھ ان افکار کو ثبات اور استحکام بخشنا ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے حضرت امام خمینی (رہ) کے وصیتنامہ کو حضرت امام خمینی (رہ) کے مورد نظر اور پسندیدہ اقدار کا خلاصہ قراردیا اور حکام کو حضرت امام خمینی (رہ) کے وصیتنامہ کے مسلسل مطالعہ کی سفارش کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت امام خمینی (رہ ) کی تحریریں اور تقریریں انقلاب اسلامی کے محکمات اور بینات میں شامل ہیں جن میں تحریف اور تبدیلی ممکن نہیں، یہ متشابہات نہیں ہیں کہ جن میں تحریف اور تبدیلی ممکن ہوسکتی ہے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے مستقبل کی تمام سرگرمیوں میں انقلابی اہداف کو مد نظر رکھنے کے سلسلے میں حکومتی ارکان کو سفارش کرتے ہوئے تاکید کی کہ آپ جیسے شائستہ اور لائق مدیروں کے لئے تلاش و کوشش جاری رکھنا ضروری ہے اور آپ کو اپنی تمام سرگرمیوں میں انقلابی جذبہکو برقرار رکھنا چاہیے۔
رہبر معظم انقلاب اسلامی نے نہج البلاغہ میں حضرت علی علیہ السلام کی طرف سے اپنے فرزند حضرت امام حسن علیہ السلام کے بارے میں وصیت کے بعض جملات پیش کرتے ہوئے فرمایا کہ حضرت علی علیہ السلام نے امام حسن علیہ السلام کو دنیا کے پر تلاطم ، طولانی اور سخت راستے سے قیامت کی جانب عبور کرنے کے لئے دو گرانقدر وصیتیں کی ہیں، اول یہ کہ انسان اپنا محاسبہ کرے اس راہ کے لئے توشہ فراہم کرے اور اس راہ میں اپنے بوجھ کو کم اور ہلکا کرلے۔
صدر احمدی نژاد اور ان کی کابینہ کے وزراء کی یہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے ساتھ اپنی آخری رسمی آخری ملاقات تھی اس جلسہ کے اختتام پر رہبر معظم انقلاب اسلامی نے صدر اور ان کی کابینہ کے ارکان کو قرآن مجید کا ایک ایک نسخہ بطور ہدیہ عطا کیا۔
اس ملاقات کے آغاز میں صدر احمدی نژاد نے نویں اور دسویں دور حکومت کے لئے رہبر معظم انقلاب اسلامی کی بھر پور حمایت، ہدایت اور راہنمائی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ہم تمام شرائط میں انقلاب اسلامی ، وطن عزیز اور حضرت عالی کی خدمت کرتے رہیں گے۔
صدر نے انقلاب اسلامی کے اقدار پر پابندی سے عمل، عوام کی بے لوث خدمت اور تلاش و کوشش کو نویں اور دسویں حکومتوں کی ممتاز خصوصیات بیان کرتے ہوئے کہا گذشتہ 8 برسوں سے متعہد، مؤمن اور با تجربہ مدیروں کی نئی نسل معاشرے میں خدمات انجام دے رہی ہے۔
صدر احمدی نژاد نے کہا آٹھ برسوں میں ایسے مدیروں نے خدمات انجام دی ہیں جو مؤمن اور انقلابی تھےاور عوام کا احترام اور ان کے حقوق کی حفاظت ان کے فرائض میں شامل تھا۔
صدر احمدی نژاد نے کہا نویں اور دسویں حکومت نے بھر پور انداز میں عوام کی خدمات کو انجام دیا اور بہت سے باقی ماندہ کاموں اور عوام کی آرزوؤں کو پایہ تکمیل تک پہنچایا۔
.......
/169