11 جولائی 2013 - 19:30
اہلبیت (ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سکریٹری کی ترکی کے شیعہ رہبر سے ملاقات+تصاویر

حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے اپنے ترکی کے دورے پر اس ملک کے شیعہ رہبر اور مختلف انجمنوں کے سربراہان سے ملاقات اور گفتگو کی۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سکریٹری حجۃ الاسلام و المسلمین اختری کہ  جو حالیہ دنوں میں ترکی کےدورے پر ہیں نے ترکی کے معروف شیعہ رہبر صلاح الدین اوزگوندوز سے ملاقات اور ترکی میں شیعوں کے حالات کے بارے میں گفتگو کی۔

اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے جنرل سکریٹری نے استنبول کی مسجد زینبہ کا دورہ کیا اور انجمن زینبیہ اور انجمن جعفری کے سربراہان سے ملاقات کی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے انجمن زینبیہ کے کتب خانہ کا بھی دورہ کیا اور قفقاز میں اسلام کے بارے میں ایک کتاب انہیں ہدیہ کے طور پر پیش کی گئی۔

حجۃ الاسلام و المسلمین اختری نے زیر تعمیر مسجد جامع اور ثقافتی مرکز زینبیہ کہ جو یورپ خاص طور پر ترکی میں سب سے بڑا دینی اور ثقافتی مرکز ہے کا نزدیک سے جائزہ لیا۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اسلامی ثقافتی مرکز کی تعمیر سے ترکی کے مسلمانوں کو کافی فائدہ حاصل ہو گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲