ابنا: اسلام آباد سے موصولہ رپورٹ کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے آج جمعہ کو وزیراعظم میاں نواز شریف سے ملاقات کی جس میں بلوچستان کی تازہ صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بی این پی کے سربراہ سرداراختر مینگل نے وزیراعظم پاکستان کو بلوچستان میں موجودہ صورتحال اورصوبے کے عوامی مسائل و مشکلات سے آگاہ کیا۔ اس موقع پرمیاں نواز شریف نے کہا کہ بلوچستان کا مسئلہ اہم ہے اور وفاقی حکومت اسے ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی کوشش کرے گی۔انہوں نے کہا کہ حکومت , بلوچستان کی تمام سیاسی جماعتوں اور رہنماؤں کو مذاکرات کی میز پر لا رہی ہے تاکہ اس مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جاسکے۔واضح رہے کہ بلوچستان میں کافی عرصے سے ناراض بلوچ رہنما وفاقی حکومت پر بلوچوں کے حقوق غضب کرنے، بلوچوں کے ساتھ امتیازی سلوک روا رکھے جانے اور بڑے پیمانے پربلوچوں کواغوا کئے جانے کے الزامات عائد کر رہے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
11 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 439823
پاکستان کے وزیراعظم میاں نواز شریف نےکہا ہے کہ بلوچستان کے مسئلے کا پرامن حل تلاش کرنے کی ہر ممکن کرشش کی جائے گی.