10 جولائی 2013 - 19:30
شام ميں دہشتگردوں کے خلاف فوج کي پيشرفت

شامي فوج نے دمشق کے نواحي علاقے ميں پیشقدمي جاري رکھتے ہوئے دہشتگردوں کے بم بنانے کے ايک کارخانے کو تہس نہس کرديا ہے-

ابنا: سيريا ٹوڈے  کے مطابق شامي فوج نے دارالحکومت دمشق کے نواح  ميں واقع علاقے، الغوطہ شرقيہ اور ريف دمشق ميں دہشتگردوں کے اسلحے کے  ايک گودام اور راکٹ بنانے کے ايک کارخانے کو تباہ کرديا-اس کاروائي کے دوران متعدد دہشتگرد ہلاک اور درجنوں زخمي ہوئے ہيں- ہلاک ہونے والے دہشتگردوں ميں متعدد عرب اور غيرعرب دہشتگرد بھي شامل ہيں-

دمشق ميں سرکاري ذرائع نے بتايا ہے کہ ريف دمشق کے علاقے ميں جاري فوجي آپريشن کے دوران سعودي عرب سے تعلق رکھنے والے دہشتگرد قاسم سلطان الدوسري اور اس کے متعدد ساتھيوں کو گرفتار بھي کيا گيا ہے-ريف دمشق کے شمالي علاقوں ميں ھي شامي فوج نے متعدد دہشتگردوں کو محاصرے ميں لينے کے بعد انہيں ہتھيار ڈالنے پر مجبور کرديا ہے- ادھر صوبہ حلب کے ايک گاؤں ميں مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں نے المزرعہ نامي گاؤں ميں چھپن عام شہريوں کو قتل کرکے ان کي لاشيں ايک کنويں ميں پھينک دي تھيں -دہشتگردوں کے اس وحشيانہ جرم کا انکشاف گاؤں کے فوج کے کنٹرول ميں آنے کے بعد ہوا ہے -

مغرب کے حمايت يافتہ دہشتگردوں کي اس بربريت ميں جاں بحق ہونے والوں ميں عورتيں اور بچے بھي شامل ہيں -

.......

/169