ابنا: یہ رپورٹ جینوا میں اقوام متحدہ کے دفتر کو پیش کی گئي ہے جو خواتین کے حقوق کے تحفظ کے تعلق سے کام کرتی ہے ۔دراین اثنا افغانستان کے مستقل کمیشن برائے انسانی حقوق اور ہیومن رائٹس واچ نے بھی افغانستان میں خواتین کی صورتحال کےبارے میں رپورٹیں پیش کی ہیں۔افغانستان کے رپورٹ پیش کئےجانے سے پہلے ہیومن رائٹس واچ نے ایک پریس ریلیز میں کہا تھا کہ افغانستان میں خواتین کے خلاف تشدد ایک معمول کی بات ہے اور اس کا کوئي نوٹس نہيں لیا جاتا۔افغانستان نے بھی خواتین کے خلاف انسداد تشدد کے کنونشن پر دستخط کئے ہیں۔ اس کنونشن پر ایک سو اٹہتر ملکوں نے دستخط کئے ہیں۔افغانستان میں خواتین پر انسداد تشدد کے کنونشن پر عمل درامد کاجائزہ چھبیس جولائي کو لیا جائے گا۔
.......
/169