10 جولائی 2013 - 19:30

ترکی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے سربراہ نے ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک وزیر اعظم شام میں امن و صلح برقرار کرنے کے بجائے وہاں دہشت گرد بھیج رہے ہیں۔

ابنا: ترکی میں سب سے بڑی اپوزیشن جماعت کے سربراہ کمال قیچدار اوغلونےفرانکفورٹر آلگمانیہ کے ساتھ گفتگو میں ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی پالیسیوں پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ترک وزیر اعظم شام میں امن و صلح برقرار کرنے کے بجائے وہاں دہشت گرد بھیج رہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ ترکی کے وزیر اعظم نے ترکی میں دہشت گردوں کے کیمپ کھول دیئے ہیں جبکہ ہم نہیں چاہتے کہ دہشت گرد ہمارے ملک میں آئیں۔ انھوں نے کہا کہ اردوغان اپنی غلط پالیسیوں کے اصلاح کے بجائے اپنی غلطیاں دوسروں پر ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردوں کی حمایت ترکی کے لئے بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے اور پاکستان اور افغانستان اس کا بہترین نمونہ ہیں۔

.......

/169