ابنا: ناظرین پریس ٹی وی اور آئی-فلم کا انگریزی ورژن مندرجہ ذیل فریکوئنسی پر دیکھ سکتے ہیں:
Satellite: Express AM44 at 11.0 W
Transponder: B5
Frequency: 11109
Polarization: Horizontal
Symbol Rate: 9479
آئی-فلم کا عربی ورژن اور ہسپانوی زبان کے ہسپان ٹی وی کو بھی انہیں پیرامیٹرز کے ساتھ ایکسپریس AM44 میں 11.0 ڈبلیو پر منسلک کر دیا گیا ہے۔
واضح ہو کہ پریس ٹی وی اور دیگر ایرانی چینلز جنوری 2012 کے بعد سے امریکہ اور یورپی حکومتوں اور سیٹلائٹ کمپنیوں کے حملوں کا نشانہ بنتے رہے ہیں۔
انہوں نے برطانیہ، فرانس، جرمنی اور اسپین سمیت کئی مغربی ممالک میں ایرانی چینلز کی نشریات پر پابندی لگا دی ہیں۔
یورپی سیٹلائٹ کمپنیوں کا کہنا ہے کہ انہوں نے ایران مخالف یک طرفہ پابندیوں کے تحت یہ اقدام کیا ہے، تاہم، یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کے ترجمان مائیکل مان کا کہنا ہے کہ یہ پابندیاں میڈیا پر لاگو نہیں ہیں۔
ایران کے ٹی وی چینلوں کے خلاف تازہ ترین اقدام جون میں اس وقت سامنے آیا کہ جب انٹیل سیٹ نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی کو بتایا کہ وہ پہلی جولائی سے پریس ٹی وی سمیت ایرانی چینلوں کو خدمات فراہم نہیں کرے گا۔
میڈیا اور سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ ایرانی چینلز پر حملہ ان حکومتوں کی جانب سے کیا جا رہا ہے کہ جو بڑھ چڑھ کر اظہار رائے کی آزادی کی تبلیغ کرتی ہیں۔
.......
/169