7 جولائی 2013 - 19:30
پاکستان سے ملحقہ صوبوں میں 5 ہزار شدت پسند موجود ہیں، افغان جنرل کا دعوی

افغانستان کے جنرل شریف یفتالی نے دعوی کیا ہے کہ پاکستان کی سرحد کے قریب واقع صوبوں میں 5 ہزار سے زائد شدت پسند موجود ہیں، جن میں بڑی تعداد پاکستانی اور چیچنیا کے شہریوں کی ہے۔

ابنا: افغانستان  کے اس نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاک افغان سرحد کے قریب واقع افغان صوبوں میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں اضافہ ہوگیا ہے، گزشتہ سال کی نسبت ان علاقوں میں دہشت گردوں کی تعداد میں بھی 15 فیصد ہوا ہے، جو اب 5 ہزار تک پہنچ گئی ہے۔
افغانستان کے جنرل شریف یفتالی نے الزام لگایا ہے کہ پاکستان میں 3 ہزار سے زائد مدرسے  موجود  ہیں جہاں سے لوگوں کو افغانستان کا امن سبوتاژ کرنے کیلئے بھیجا جارہا ہے۔

.......

/169