ابنا: مصر کے حکام نے اپنا نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ اتوار کی صبح دو مقامات پر گیس پائپ لائن کو نشانہ بنایا گیا جس کے بعد گیس پائپ لائن میں آگ کے شعلے بھڑکتے دیکھے گئے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے کی کوشش کی جا رہی ہے، اس دھماکے سے گیس کی فراہمی بری طرح متاثر ہوئی ہے۔ ابھی تک کسی گروپ یا فرد نے حملے کی ذمہ داری نہیں لی ہے. 2011 اور 2012 میں کئی بار گیس پائپ لائن پر حملہ کیا گیا تھا لیکن اس سال پہلی بار اسے نشانہ بنایا گیا ہے۔ پریس ٹی وی کے مطابق، مصر کے عوام کی بڑی اکثریت اسرائیل کے ساتھ ملک کی گیس فراہمی کے معاہدے کی شرائط کے مخالف ہیں. اس موضوع پر کرائے گئے ایک سروے میں شرکت کرنے والے تہتر فیصد افراد نے اسرائیل کو گیس کی برآمد کی مخالفت کی تھی۔ صرف 9 فیصد نے اسرائیل کو گیس کی فراہمی کو منظوری دی تھی اور 12 فیصد کی اس سے متعلق کوئی رائے نہیں تھی۔ اسرائیل کو گیس کی فراہمی کا مسئلہ ہمیشہ مصری عوام کے لئے ایک متنازعہ موضوع رہا ہے. اسرائیل کو وہ ایک دشمن کے طور پر دیکھتے ہیں اور اس کے ساتھ کسی بھی طرح کے اور کسی بھی شکل میں کاروبار کے شدید مخالف ہیں۔ ......./169
6 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 437829
اسرائیل اور اردن کو گیس فراہم کرنے والی مصری پائپ لائن کے ایک حصے کو جزیرہ نما سنائی کے لیہفن علاقے کے العارش شہر کے جنوب میں دھماکے سے اڑا دیا گیا ہے.