اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر میں تکفیری وہابیوں کے ہاتھوں شہید ہونے والے شیعہ عالم دین دین شیخ حسن شحاتہ کی مجلس ترحیم گزشتہ شب کویت کے دار الحکومت کے علاقے ’’ بنید القار‘‘ میں منائی گئی۔کویت کے سابقہ پارلیمنت ممبر ’’صالح عاشور‘‘ اور اس شہر کے شیعوں کی جانب سے امام بارگاہ ’’عاشور‘‘ میں منعقدہ مجلس ترحیم کے اختتام پر اس ملک کے سلفی وہابیوں نے شرکت کرنے والوں پر بعنوان اعتراض حملہ کر دیا۔سلفی تکفیری یوں تو تمام شہداء اور مرحومین کے لیے مجلس ترحیم منعقد کرنے پر معترض ہیں ہی تاہم شیخ حسن شحاتہ سے انہیں خاص الرجی پائی جاتی ہے چونکہ انہوں نے اپنی پوری زندگی وہابیت کے خلاف جنگ کی تھی اور آخر کار وہابیوں کے بہیمانہ حملات کا نشانہ بنے تھے۔اطلاعات کے مطابق حملے کے نتیجہ میں کویت کے چند شیعہ افراد زخمی ہوئے ہیں۔


