ابنا: مصر میں صدرمحمد مرسی کے خلاف کئی شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ دارالحکومت قاہرہ کا تحریر اسکوائر ایک بار پھر حکومت مخالفین سے بھر گیا ہے جو صدر مرسی سے اقتدار چھوڑنے کا مطالبہ کررہے ہیں اور حزب اختلاف نے صدر مرسی کے ساتھ با ت چیت سے بھی انکار کردیا ہے۔ مصری فوج نے حکومت اور اپوزیشن کو 48 گھنٹوں کا الٹی میٹم دیا ہے کہ وہ مسائل کا حل اتفاق رائے سے نکالیں۔ حکمران جماعت اخوان المسلمون نے فوج کا الٹی میٹم مسترد کردیا ہے اور کہا ہے کہ فوجی مداخلت قبول نہیں کی جائے گی۔صدر کی جماعت اخوان المسلمین کے کئی دفتروں پر حملوں کی خبریں ہیں قاہرہ میں اخوان المسلمین کے دفتر کو مظاہرین نے تباہ کردیا ہے اس واقعہ میں 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں مظاہروں میں اب تک 16 افراد ہلاک اور 1000 سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔...../169
1 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 436075
مصر میں صدرمحمد مرسی کے خلاف عوامی مظاہرے بدستور جاری ہیں ۔