اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ مصر میں حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے محمد مرسی کی حکومت کے مزید دس وزراء اس ملک کے وزیر اعظم ہشام قندیل کے دفتر میں اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو گئے۔اطلاعات کے مطابق ان سے پہلے بھی ۴ وزراء مستعفیٰ ہو چکے ہیں۔ادھرالشرق الاوسط نیوز ایجنسی کے مطابق وزیر خارجہ محمد کامل عمرو نے بھی محمد مرسی کو اپنا استعفی پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کا یہ فیصلہ اٹل ہے۔ اطلاعات کے مطابق وزیر خارجہ کے استعفیٰ دینے کی وجہ یہ تھی کہ لوگ اس حکومت کی کارکردگی سے راضی نہیں ہیں محمد کامل عمرو نے تاکید کی: میں کسی بھی صورت میں اپنے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹوں گا اور استعفیٰ واپس نہیں لوں گا۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 جولائی 2013 - 19:30
News ID: 435979
مصر میں حکومت مخالف مظاہرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے محمد مرسی کی حکومت کے مزید دس وزراء اس ملک کے وزیر اعظم ہشام قندیل کے دفتر میں اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہو گئے۔