30 جون 2013 - 19:30
بحرین کی جیلوں میں ناقابل برداشت سزائوں پر اظہار تشویش

بحرین کے انسانی حقوق ادارے نے آل خلیفہ کی جیلوں میں گرفتار افراد کو شدید شکنجے دئے جانے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے حقوق انسانی ادارے نے آل خلیفہ کی جیلوں میں گرفتار افراد پر ہونے والے ظلم و ستم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے حکومت بحرین سے فوری طور پر اس بارے میں تحقیق اور ناقابل برداشت سزائوں کا سلسلہ بند کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔بحرین کے حقوق انسانی ادارے نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے: ایسی اسناد و دستاویز موجود ہیں جن کے مطابق گزشتہ ایک سال میں بحرین کی جیلوں میں سرکاری یا غیر سرکاری طور پر قید کئے گئے افراد کو شدید شکنجوں سے دوچار کیا گیا ہے۔اس بیان میں آیا ہے: بحرین کی جیلوں میں شکنجے اور ناقابل برداشت سزائیں عام طور پر خفیہ طریقے سے دی جاتی ہیں جبکہ شکنجے دینے والے افراد اور افیسر اعلی حکام کو رپورٹیں پیش کرنے کی غرض سے ان کی تصویریں لیتے ہیں۔ اس بیان میں مزید آیا ہے: بحرین کی حکومت نے اپریل ۲۰۱۳ میں اقوام متحدہ کے نمائندے ’’ خوان مندیز‘‘ کو اس ملک کا سفر کرنے سے روک دیا تھا۔ طے یہ تھا کہ مندیز ۱۵ سے ۱۸ مئی تک بحرین کی جیلوں کا دورہ کریں گے۔حقوق انسانی ادارے نے بحرینی حکام سے جیلوں میں قیدیوں کو برے طریقے سے سزائیں اور شکجنے دیئے جانے کے بارے میں فوری تحقیق کا مطالبہ کیا ہے نیز تاکید کی ہے کہ قیدیوں کو دی جانے والی ناقابل برداشت سزائوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کیا جائے۔شكنجه برنامه ريزي شده در زندانهاي بحرين۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲