28 جون 2013 - 19:30
صدر: انسانی معاشرے کا مستقبل، سعادت و خوشبختی سے سرشار

اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر نے انسانی معاشرے کے مستقبل کو سعادت و خوشبختی سے سرشار قرار دیا ہے۔

ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کےصدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد نے آج صوبے زنجان میں چند صنعتی و تعمیراتی منصوبوں کی افتتاحی تقریب میں کہا کہ انسانی معاشرے کا مستقبل سعادت و خوشبختی سے سرشار ہے اور اسلامی جمہوریہ ایران بھی عدل و انصاف و سعادت و خوشبتختی سے سرشار عالمی حاکمیت کی سمت قدم بڑھارہا ہے ۔ صدر مملکت احمدی نژاد نے صوبے زنجان کی تاریخ کو پر افتخار قرار دیا اور کہا کہ زنجان کے عوام ترقی و پیشرفت اور انقلابی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہے ہیں ۔...../169