26 جون 2013 - 19:30
اردوغان ایک ڈکٹیٹر / اردوغان کے زوال کا وقت قریب

ایک ترک تجزیہ نگآر کے مطابق ترکی کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان ایک ڈکٹیٹر رہبر بن گیا ہے اور اردوغان کے زوال کا وقت قریب پہنچ گيا ہے۔

ابنا: ترک تجزیہ نگار اور مصنف کایگاسور نے فرانکفورٹر راؤنڈ سے گفتگو کرتے ہوئے ترکی کے موجودہ وزير اعظم رجب طیب اردوغان کو ڈکٹیٹر خود خواہ اور جاہ طلب قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اردوغان کے زوال کا وقت قریب آگیا ہے۔ ترک تجزيہ نگار نے کہا کہ اردوغان ترک عوام کے درمیان اختلاف ڈال کر اپنے اقتدار کو قائم رکھنا چاہتا ہے لیکن اس کا یہ خواب پورا نہیں ہوگا۔ اس نے کہا کہ اردوغان احتجاجی مظاہرین کو جھوٹا کہہ رہا ہے جبکہ خود اردوغان جھوٹا ہے۔ اس نے کہا کہ ترکی میں تبدیلی آرہی ہے اور اردوغان ایک ڈکٹیٹر ہے جو اس تبدیلی کو طاقت کے ذریعہ دبانا چاہتا ہے۔...../169