26 جون 2013 - 19:30
نئے امیر قطر کی طرف سے قرضاوی کو ملک چھوڑ دینے کا الٹیمیٹم

بعض عرب ذرائع کے مطابق قطر کے نئےبادشاہ نے سلفی مفتی یوسف قرضاوی کو ملک چھوڑ دینے کا الٹمیٹم دے دیا ہے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ العالم کی رپورٹ کے مطابق قطر کے بعض غیر رسمی ذرائع نے خبر دی ہے کہ قطر کے نئے امیر تمیم بن حمد نے سلفی مفتی یوسف قرضاوی کو ۴۸ گھنٹے کے اندر ملک چھوڑ دینے اور ان کی نیشنلٹی کو باطل کرنے کا حکم دے دیا ہے۔واضح رہے کہ مصر کے تکفیری سلفی مفتی شیخ یوسف قرضاوی کئی سالوں سے قطر کے سابق امیر حمد آل ثانی سے اس ملک کی شہریت لے کر دوحہ میں رہ رہے تھے۔یوسف قرضاوی ایران، شام اور شیعوں کا دشمن ہونے کے عنوان سے معروف ہیں۔قرضاوی نے وہ ہفتہ پہلے دوحہ میں نماز جمعہ کے خطبوں میں ایران اور حزب اللہ لبنان کے خلاف زبان درازی کرتے ہوئے مسلمانوں کو شام میں بشار الاسد کے خلاف جھاد کی دعوت دی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲