21 جون 2013 - 19:30
مسلمان ہیں پر مسجد اور قرآن کے دشمن+تصاویر

پشاور؛ جامعۃ الشہید عارف الحسینی کی جامع مسجد میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے لیے مومنین جمع تھے کہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک شخص نے مسجد میں داخل ہوتے ہی نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی اور ہجوم کے درمیان گھس کر دھماکہ کر دیا۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ پشاور کے علاقے فیصل کالونی میں قائم جامعۃ الشہید عارف الحسینی کی جامع مسجد میں گزشتہ روز نماز جمعہ کے لیے مومنین جمع تھے کہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد سے لیس ایک شخص نے مسجد میں داخل ہوتے ہی نمازیوں پر فائرنگ شروع کر دی اور ہجوم کے درمیان گھس کر دھماکہ کر دیا۔
اطلاعات کے مطابق کم سے کم ۱۸ افراد شہید اور ۴۰ سے زیادہ زخمی ہوئے۔
کہا جاتا ہے کہ خود کش حملہ آور نے تقریبا آٹھ کلو دھماکہ خیز مواد اپنے ساتھ باندھ رکھا تھا جس کی بنا پر اتنا بھیانک دھماکہ ہوا۔
اس دھماکہ میں علامہ شہید سید عارف حسین حسینی کے پوتے سید محمد مہدی حسینی بھی شہید اور ان کے بھائی شدید زخمی ہوئے ہیں۔
اس دھماکے کے بعد علاقے کے ہزاروں افراد نے احتجاجی مظاہرہ کر کے واقعہ میں ملوث افراد کو گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا۔
حکومتی عہدہ داروں نے صرف حملہ کی مذمت کی ہے جبکہ ابھی تک حکومت کی طرف سے حادثہ کو وجود میں لانے والوں کے خلاف کسی ٹھوس اقدام کی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔
تاہم کسی نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲