15 جون 2013 - 19:30
امریکہ دہشتگردوں کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے لیس کرے گا

امریکہ شام میں سرگرم عمل دہشتگردوں کو اینٹی ایئر کرافٹ میزائل سے لیس کرے گا ۔

ابنا:  سوریاالان ویب سائٹ کے مطابق شام میں برسرپیکار دہشتگرد گروہ آزاد فوج نے کہا ہے کہ امریکہ اسے اوسا اینٹی ایرکرافٹ میزائل دے گا۔ اوسامیزائیل روسی ساخت کا ہے اور مشرقی یورپ کے ممالک کے پاس یہ میزائل ہے۔ ملت شام کے خلاف جنگ میں مشغول دہشتگردوں کا کہنا ہےکہ امریکہ نے انہیں اپنے ہتھیار دینے سے انکار کردیا ہے اور انہیں مشرقی یورپ کی ساخت کے ہتھیار دئے جائيں گے۔ دراین اثنا فرانس کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ شام میں بحران کے آغاز سے پہلے برطانیہ میں شام میں جنگ شروع کرنے کی سازشیں تیار کی جارہی تھیں۔ رولان دوما نے ایل سی پی چینل سے گفتگو میں کہا کہ شام میں بحران کے آغاز سے دو برس قبل انہوں نے برطانیہ کا دورہ کیا تھا جس میں برطانوی حکام نے اعتراف کیا تھا کہ وہ شام میں چنگ شروع کروانے کی منصوبہ بندی کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام میں جاری جنگ کی منصوبہ بندی برطانیہ میں کی گئي تھی اور برطانوی حکام نے ان سے بھی درخواست کی تھی کہ ان کاملک بھی اس میں شامل ہوسکتا ہے۔ فرانس کے سابق وزیر خارجہ نے اس سوال کے جواب میں کہ  برطانیہ کی جانب سے شام کی مخالفت کی وجہ کیا ہے تو انہوں نے کہا کہ بشاراسد کی حکومت کو ختم کرنا کیونکہ وہ صیہونی حکومت کے مخالف ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲