12 جون 2013 - 19:30
ميانمار ميں حکومت کے ہاتھوں انساني حقوق کي خلاف ورزي پر شديد تنقيد

اقوام متحدہ کے انساني حقوق کے عہديدار نے ميانمار ميں حکومت کے ہاتھوں انساني حقوق کي خلاف ورزي پر شديد تنقيد کي ہےـ

ابنا: اقوام متحدہ کے عہديدار تھامس اوجے کوانٹانا نے کہا کہ ميانمار کي سيکورٹي فورسز بڑي آزادي کے ساتھ مسلم اقليت کي سرکوبي کر رہي ہيں ـ انہوں نےگذشتہ ہفتے  منگل کوپوليس کے ہاتھوں تين خواتين کے قتل کے بہيمانہ واقعے کا حوالہ ديتے ہوئے کہا کہ ميانمار ميں روہنگيا مسلمانوں کا بڑي منصوبہ بندي کے ساتھ صفايا کيا جا رہا ہے اور قصورواروں سے کوئي بھي کچھ پوچھنے والا نہيں ہےـ انہوں نے کہا کہ ميانمار حکومت کسي بھي قانون پر عمل کرنے کو تيار نہيں ہےـاقوام متحدہ کے انساني حقوق کميشن کے عہديدار  نے کہا کہ ميانمار کي حکومت کو چاہئے کہ مجرمانہ کارروائيوں کي تحقيقات کروائے اور قصور واروں کے خلاف عدالتي کارروائي کرےـ  گذشتہ ہفتے منگل کے روز پوليس نے مظاہرين پر حملہ کيا تھا جس ميں  تين عورتيں ہلاک ہو گئي تھيں......../169