9 جون 2013 - 19:30
شام کے خلاف مغربی ممالک کی کثیف بازی اختتام کے قریب ہے

شام کے صدر بشار اسد نے شامی حکومت اور عوام کے خلاف مغربی اور بعض عربی ممالک کی گذؤتہ دو برسوں سے جاری معاندانہ پالیسی اور کثیف بازی کے اختتام پر پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ شام نےعالمی بینک کی 21 ارب ڈالر کی پیشکش اور تجویز کو مسترد کردیا ہے۔

ابنا: شام کے صدر بشار اسد نے شامی حکومت اور عوام کے خلاف مغربی اور بعض عربی ممالک  کی گذشتہ دو برسوں سے جاری معاندانہ پالیسی اور کثیف بازی کے اختتام پر پہنچنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہےکہ شام نےعالمی بینک کی 21 ارب ڈالر کی پیشکش اور تجویز کو مسترد کردیا ہے۔شام کے صدر نے کہا کہ شامی حکومت اور عوام گذشتہ دو سال کے بحران سے کامیابی کے ساتھ عبور کررہے ہیں اور مغربی ممالک کی کثیف بازی اب اپنے اختتام کو پہنچنے والی ہے انھوں نے کہا کہ شام کی تعمیر نو کے لئے اب مغربی کمپنیاں آپس میں رقابت کررہی ہیں ۔ بشار اسد نے کہا کہ مغربی ممالک اب شام میں تیل نکالنے کے سلسلے میں ایکد وسرے سے سبقت لینا چاہتے ہیں انھوں نے کہا کہ شام نے عالمی بینک کی طرف سے 21 ارب ڈالر کی پیش کش کو ٹھکرا دیا ہے جبکہ عالمی بینک امریکہ کی مرضی کے بغیر حرکت نہیں کرتی انھوں نے کہا کہ جن مالک نے شام کو تباہ کیا ہے انھیں ہم شام کی تعمیر نو میں حصہ دار نہیں بنائیں گے۔......./169