ابنا: العالم کے مطابق بحرين کے مختلف شہروں منجملہ منامہ کے باشندوں نے 14 سالہ حسين عبدالجليل کے لئے آل خليفہ حکومت کي عدالت کي طرف سے 5 سال قيد کي سزا سنائے جانے کے خلاف احتجاجي مظاہرے کئے۔بحرين کے شاخورہ کے علاقے کے مشتعل باشندوں نے بھي رہائشي مکانات پر بحريني سيکورٹي فورس اور سعودي فوجيوں کے حملوں کي مذمت ميں نعرے لگائے اور اس عزم کا اعلان کيا کہ وہ اپني انقلابي تحريک جاري رکھيں گے۔مظاہرين کا کہنا تھاکہ بحرين کے بادشاہ حمد بن عيسي ہي عام شہريوں پر ہونےوالے مظالم کے ذمہ دار ہيں - بحرين کے علاقے سترہ ميں بھي اسي طرح کے مظاہرے ہوئے ہيں مظاہرين کا کہنا تھا کہ ہمارا انقلابي مشن جاري رہے گا اور جب تک شاہي حکومت کا خاتمہ نہيں ہوجاتا وہ اپنے مظاہرے جاري رکھيں گے۔بحرين کي سب سے بڑي اپوزيشن پارٹي جمعيت الوفاق کے ايک رہنما عبدالغني خليل نے بھي مظاہرين کے خلاف حکومتي کارندوں کے مظالم کي مذمت کرتے ہوئے کہاکہ چودہ سالہ حسين عبدالجليل الحواج کو جو ابھي قانوني سن کو بھي نہيں پہنچا ہے قيد کي سزا سنانا شرمناک اقدام ہے۔......./169
9 جون 2013 - 19:30
News ID: 428212
بحريني عوام نے آل خليفہ کي جيلوں ميں بند سياسي قيديوں خاص طور پر ايک چودہ سالہ نوجوان قيدي سے اظہار يکجہتي کے لئے مظاہرے کئے ہيں۔