ابنا: آزاد زرائع کے مطابق لیبیا میں آج قطر کے سفارت خانے میں ایک زور دار بم دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق قطر کے سفارت خانے میں ایک بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔ادھر لیبیا کے شہر بن غازی کے مختلف علاقوں میں مسلح جھڑپوں میں ۷۰ افراد ہلاک اور ہزار سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔یہ جھڑپیں اس وقت شروع ہوئیں جب مسلح افراد نے لیبیا کے انقلابیوں سے مختلف انکی چھاونیاں خالی کرانے کی کوشش کی۔ مسلح افراد نے گذشتہ روز انقلابیوں کے مختلف چھاونیوں پر حملہ کر دیا تھا اور انکا مطالبہ تھا کہ انقلابیوں کے مسلح گروہوں کو ختم کیا جائے اور شہر کو لیبیا کی سرکاری فوج کے حوالے کیا جائے۔لیبیا میں گذشتہ سال انقلابیوں کے مسلح گروپوں نے معمر قذافی کی حکومت کا تختہ الٹنے کے بعد ملک کی باگ دوڑ اپنے ہاتھوں میں لے لی تھی۔مسائل اور مشکلات میں گھری لیبیا کی نئی حکومت نے قبیلگی لڑائیوں اور سرحدوں کی حفاظت کے لئے انہی مسلح گروہوں کی خدمات لی ہوئی ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
9 جون 2013 - 19:30
News ID: 428032
آزاد ذرائع کے مطابق لیبیا میں آج قطر کے سفارت خانے میں ایک زور دار بم دھماکے میں متعدد ہلاکتوں کا خدشہ ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق قطر کے سفارت خانے میں ایک بم پھینکا گیا جس کے نتیجے میں زور دار دھماکہ ہوا۔