ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے ایران کے خلاف کینڈین پارلیمنٹ کے تازہ فیصلے کو مضحک اور سیاسی اغراض و مقاصد پر مبنی قراردیا ہے۔ عباس عراقچی نے ایران کے خلاف کینڈین پارلیمنٹ کی تازہ قررداد کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ کینڈین پارلیمنٹ ایسے عالم ميں دیگر ملکوں کے خلاف قراردادیں پاس کررہی ہے جبکہ انتخابات میں دھاندلیوں کی وجہ سے اسکی قانونی حیثیت پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کینڈین پارلیمنٹ میں ایران مخالف قرارداد ایران کے حقائق کے تعلق سے اس کو منظور کرنے والوں کی لاعلمی اور بےاحترامی کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ کینڈین پارلمینٹ اپنے ملک میں ہزاروں کی تعداد میں لاپتہ ہونے والے مقامی باشندوں کے بارے میں بھی قرارداد منظور کرے گي۔ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
7 جون 2013 - 19:30
News ID: 427571
اسلامی جمہوریہ ایران کی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس عراقچی نے ایران کے خلاف کینڈین پارلیمنٹ کے تازہ فیصلے کو مضحک اور سیاسی اغراض و مقاصد پر مبنی قراردیا ہے۔