7 جون 2013 - 19:30
امریکہ کی چین کے ساتھ تعلقات بڑھانے کی خواہش

امریکی صدرباراک اوبامہ نے کیلی فورنیا میں چینی صدر زی جن پینگ کے ساتھ ملاقات میں چین کی اقتصادی ترقی کو امریکہ اور دنیا کے مفاد میں قراردیتے ہوئے چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی درخواست کی ہے۔

ابنا: ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی صدرباراک  اوبامہ نے کیلی فورنیا میں چینی صدر زی جن پینگ کے ساتھ ملاقات میں چین کی اقتصادی ترقی کو امریکہ اور دنیا کے مفاد میں قراردیتے ہوئے چین کے ساتھ تعلقات کو فروغ دینے کی درخواست کی ہے۔ صدراوبامہ نے کہا کہ  دنیا کی دو بڑی معاشی طاقتوں کے درمیان ترقی کے ساتھ توازن اور تعاون بھی ہونا چاہئے، دونوں ملکوں کو مل کرمسائل کا حل نکالنا ہو گا۔جس سے درپیش چیلنجوں سے نمٹنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے چینی صدر پر زوردیا کہ وہ سائبر کرائم جیسے واقعات کی روک تھا م کے لئے فوری اقدامات کریں۔ بعد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چین کے صدر زی جن پنگ نے بتایا کہ وہ اورصدر اوبامہ باہمی احترام پر مبنی نئے چین امریکا تعلقات بنانے پر متفق ہیں۔ چینی صدرنے امریکی صدر کو چین میں نئی ملاقات کی دعوت دی اور دونوں ملکوں کی فوجوں کے درمیان تعلقات مضبوط بنانے اور مائیکرواکنامک پالیسی میں تعاون بڑھانے پر زور دیا ،تاہم انہوں نے میڈیا سے گفتگو میں سائبر کرائم کا تذکرہ نہیں کیا۔ چینی صدر کا منصب سنبھالنے کے بعد امریکی صدر سے یہ ان کی پہلی ملاقات ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲