4 جون 2013 - 19:30
پانچ جون 1963 ايران کے اسلامي انقلاب کا سرآغاز

آج پندرہ خرداد مطابق پانچ جون ہے جب انيس سو ترسٹھ ميں امام خميني رح کي تاريخي تحريک شروع ہوئي تھي -

ابنا: پانچ جون انيس سو ترسٹھ کو قم کے مدرسہ فيضيہ ميں امام خميني رح کے تاريخي خطاب کےبعد جس ميں آپ نے شاہي حکومت کے چہرے  پر پڑي نقاب اتار دي تھي-
شاہي حکومت کے کارندوں نے امام خميني رح کے گھر پر حملہ کرکے انہيں گرفتار کرليا –
امام خميني رحمت اللہ عليہ  نے پانچ جون انيس سو ترسٹھ کو جو اس سال عاشور کے دن پڑا تھا اپنے خطاب ميں شاہي حکومت اور اسرائيل کے تعلقات سے پردہ اٹھايا تھا - امام خميني رح کي گرفتاري کے بعد قم تہران اور ملک کے ديگر شہروں کےعوام نے شاہي حکومت کے خلاف زبردست مظاہرے کئے اور پورا ايران سراپا احتجاج بن گيا –
ان مظاہروں کے دوران شاہي حکومت کي خفيہ تنظيم ساواک کے اہلکاروں نے قم کے مدرسہ فيضيہ پر حملہ کرکے بڑي تعداد ميں ديني طلباء کو شہيد اور دسيوں افراد کو گرفتارکرليا تھا - قائد انقلاب اسلامي آيت اللہ العظمي خامنہ اي نے منگل کو امام خميني رح کي برسي کي مناسبت سے منعقدہ پروگرام ميں اپنے خطاب کے دوران پانچ جون کي تحريک کو ايران کي تاريخ ميں ايک اہم سنگ ميل سے تعبير کيا اور اس دن کو امام خميني رح کي تحريک کا نقطہ آغاز قرارديا.

.......

/169