ابنا: موصولہ رپورٹ کے مطابق ترکی کے عوام دو دنوں تک مظاہرے کرنے اور تقریبا ایک ہزار مظاہرین کی گرفتاری کے باوجود دوبارہ تقسیم اسکوائر لوٹ آئے ہیں۔ مظاہرین حکومت مخالف نعرے لگاتے ہوئے اس ملک کے وزیر اعظم رجب طیب اردوغان کی برطرفی کا مطالبہ کررہے ہیں۔مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان کسی جھڑپ کی کوئي رپورٹ موصول نہیں ہوئي ہے۔ استنبول میں ماحولیات کے لۓ کام کرنے والوں کے چار روزہ دھرنے پر سیکورٹی فورسز کے حملے کے بعد سے مظاہرے ہورہے ہیں۔ مظاہرین پر ترکی کی پولیس کے تشدد کے بعد سے ان مظاہروں میں وسعت آئي ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے مظاہرین پر پولیس کے تشدد کو مذمت کرتے ہوئے اسے رسوائی کا سبب قرار دیا ہے۔ واضح رہےکہ مظاہرین پر ترکی کی پولیس کے تشدد میں ایک ہزار سے زیادہ افراد زخمی ہوگۓ ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
2 جون 2013 - 19:30
News ID: 425646
ترکی کے ہزاروں لوگوں نے استنبول شہر میں واقع تقسیم اسکوائر پر قبضہ کر لیا ہے۔