1 جون 2013 - 19:30
ترکی میں حکومت کیخلاف احتجاج عروج پر/حکومت کے استعفی کا مطالبہ

ترکی میں حکومت کیخلاف عوامی احتجاج کاسلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے احتجاج کا سلسلہ استنبول اور انقرہ سمیت کئي شہروں تک پھیل گیا ہے حکومت نے 939 افراد کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ جھڑپوں میں 70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

ابنا: ترکی میں حکومت کیخلاف عوامی احتجاج کاسلسلہ چھٹے روز بھی جاری ہے احتجاج کا سلسلہ استنبول  اور انقرہ سمیت کئي شہروں تک پھیل گیا ہے حکومت نے 939 افراد کو گرفتار کرلیا ہےجبکہ جھڑپوں میں  70 سے زائد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ذرائع کے مطابق استنبول کا تقسیم چوک مصر کے تحریر چوک میں بدگیا ہے، اپوزیشن جماعتوں نے حکومت سے مستعفی ہونے کامطالبہ کیا ہے۔ترکی کے شہر استنبول کے تقسیم چوک میں غازی پارک کی از سرنو تعمیر، وہاں لگے درخت کاٹنے اور سلطنت عثمانیہ دور کے طرز تعمیر کے مکانات اور بازار بنانے کے منصوبے کے خلاف احتجاج پر تشدد مظاہروں میں بدل گیا ۔

ترک عوام حکومت کی امریکہ و اسرائيل نواز پالیسیوں اور شام میں القاعدہ دہشت گردوں کی حمایت کرنے پر پہلے سے ہی ناراض ہیں۔ حزب اختلاف کے کہنے پر مختلف شہروں میں ہونے والی جھڑپوں میں 26 پولیس اہلکار اور 53 شہری زخمی ہو چکے ہیں۔ تاہم اب حکومت نے پسپائی اختیار کرتے ہوئےمظاہروں کے مقام سے سیکیورٹی فورسز ہٹانے کے احکامات دے دیئے ہیں۔ترک حکام کے مطابق اب تک 939 افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ادھر ترک وزیر اعظم رجب طیب اردغان نے عوام سے مظاہرے ختم کرنے کی اپیل کی ہے ۔ لیکن عوامی مظاہرے چھٹے دن بھی جاری ہیں۔ ترکی شام میں شدت پسندوں کی حمایت کررہا ہےجس کی وجہ سے ترک عوام حکومت کی غلط پالیسیوں سے ناراض ہیں۔

.....

/169