1 جون 2013 - 19:30
القصیر کے بارے میں سکیورٹی کونسل کے بیان پر روک

روسی ذرائع کے مطابق روس نے شام کے شہر القصیر کے بارے میں سکیورٹی کونسل کے بیانیہ کو روک دیا ہے روس کا کہنا ہے جب شہر دہشت گردوں کے قبضہ میں تھا تب بیانیہ کیوں سامنے نہیں آیا۔

ابنا: روسیاالیوم کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ روس نے شام کے شہر القصیر کے بارے میں سکیورٹی کونسل کے بیانیہ کو روک دیا ہے روس کا کہنا ہے جب شہر دہشت گردوں کے قبضہ میں تھا تب بیانیہ کیوں سامنے نہیں آیا۔ اس بیانیہ کے ابتدائی مسودے میں شامی فوج اور حزب اللہ کی طرف سے القصیر کے محاصرے کی مذمت کی گئی تھی جسے روس نے روکتے ہوئے کہا کہ جب شہر دہشت گردوں کے قبضہ میں تھا اس وقت سکیورٹی کونسل نے مسودہ کیوں پیش نہیں کیا تھا جس کا مطلب ہے کہ دہشت گردوں کو سکیورٹی کونسل کی حمایت حاصل ہے  واضح رہے مسودہ برطانیہ نے تیار کیا تھا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲