ابنا: اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر اترنے پر مجبور ہوگیا۔ اطلاعات کے مطابق صدر جناب احمدی نژاد اور ان کے ہمراہ کابینہ کے بعض ارکان جس ہیلی کاپٹر پر سوار تھے البرز پہاڑی علاقے میں فنی خرابی سے دوچار ہوگیا تاہم پائلٹ نے مہارت سے ہیلی کاپٹر نیچے اتارلیا۔صدر اور ان کے ساتھیوں کو کسی طرح کا نقصان نہيں پہنچا ہے۔ صدر احمدی نژاد نے البرز کے علاقے میں سب سے بڑی سرنگ کا افتتاح کیا اور زمینی راستے سے تہران روانہ ہوگئے۔ یہ سرنگ شمالی صوبے مازندران کو صوبہ تہران سے ملاتی ہے۔ صدر جناب احمدی نژاد نے اس اسٹراٹیجیک سرنگ کا افتتاح کرنے کےبعد اس عظیم پروجیکٹ کو مکمل کرنے والے انجینروں اور کارکنوں کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے اس موقع پر ٹرانسپورٹ کے تین بڑے منصوبوں پر عمل درامد کا حکم جاری کیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
1 جون 2013 - 19:30
News ID: 425456
اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر ڈاکٹر محمود احمدی نژاد کا ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث ہنگامی طور پر اترنے پر مجبور ہوگیا۔