ابنا: تسنیم نیوز کے مطابق امریکہ حکومت اس طرح بجٹ مخصوص کرکے گيارھویں صدارتی انتخابات اور آئين کی نگہبان کونسل جیسے انقلابی اداروں کو بدنام کرنے کا ھدف رکھتی ہے۔ امریکی حکومت نے اس اجلاس میں ایران میں مداخلت کرنے اور علاقے میں ایران کے اثر و رسوخ کو کم کرنے کے مختلف منصوبوں کا جائزہ لیا ہے۔ ادھر یو ایس ایڈ کی سربراہ نےبھی ایران میں اپنے مداخلتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کے لئے وہائٹ ہاوس سے مزید بجٹ کا مطالبہ کیا ہے۔ امریکہ نے گذشتہ چونتیس برسوں میں اسلامی انقلاب اور ملت ایران کے خلاف طرح طرح کی سازشیں کی ہیں لیکن اسے مکمل طرح سے شکست ہوئي ہے اور ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
29 مئی 2013 - 19:30
News ID: 424571
امریکی کانگریس میں وزارت خارجہ کمیٹی نے ایران کے گیارھویں صدارتی انتخابات پراثر انداز ہونے کے لئے بجٹ مخصوص کرنے کا جائزہ لیا ہے۔