27 مئی 2013 - 19:30
زہریلی گیس کے زیر اثر بحرینی نوجوان کی شہادت

بحرین کے ایک نوجوان ’’ عمران حمید‘‘ آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے داغے گئے زہریلی گیس کے گولوں کی سے وجہ سے شہید ہو گئے۔

اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ بحرین کے ایک نوجوان ’’ عمران حمید‘‘ آل خلیفہ کے مزدوروں کی طرف سے داغے گئے زہریلی گیس کے گولوں کی سے وجہ سے شہید ہو گئے۔ اطلاعات کے مطابق بحرین کے سکیورٹی دستوں نے شہر کرزکان میں عام لوگوں کے گھروں پر زہریلی گیس کے گولے داغے ہیں۔اس نوجوان شہید کے جسد خاکی کو آج دسیوں لوگوں کی شرکت سے تشییع جنازہ کر کے دفنا دیا۔تشییع جنازہ کے مراسم میں شرکت کرنے والوں نے آل خلیفہ حکومت کے خلاف نعرے لگا کر شہید کے قاتلین کو سزا دینے کا مطالبہ کیا۔ اور عوام کو اس طرح سے اذیت و آزار دینے اور بے گناہ جوانوں کو قتل کرنے کی شدید مذمت کی۔قابل ذکر ہے کہ بحرین کے اس نوجوان کی شہادت سے شہدائے انقلاب کرامت کی تعداد ۱۰۷ ہو گئی ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲