ابنا: فرانس کےشہر شٹولورو میں تعمیر ہونے والی السلام مسجد میں خواتین وحضرات کے نماز پڑھنے کے لیے الگ الگ ہال بنا ئے جائیں گے اور اس کے علاوہ کلاس رومز اور اسلامی ثقافتی مصنوعات کی خرید وفروخت کے لیے دکانیں بنائی جائیں گی۔قابل ذکر ہے کہ اس شہر کے مسلمانوں کو عبادی مکان کی کمی کی وجہ سے مشکلات کا سامنا ہے اس بنا پر وہ مالی امداد اکٹھی کر کے بہت جلد السلام مسجد کی تعمیر کرنا چاہتے ہیں۔اس عمارت میں نماز پڑھنے کے علاوہ اسلامی سرگرمیوں کے فروغ اور مسلمانوں کے درمیان اتحاد و وحدت قائم کرنے کے لیے ملاقاتیں بھی ہوا کریں گی۔ اس کے علاوہ اس مسجد میں عربی زبان کی کلاسز منعقد کر کے ناخواندگی کا مقابلہ کرنے کے ساتھ ساتھ بچوں اور اسٹوڈنتس کی حمایت کی جائے گی۔
.....
/169