ابنا: بحرین میں جمعیت الوفاق الاسلامی نے آل خلیفہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات کرنے سے گریز کرے۔ جمعیت الوفاق کے ترجمان طاہر الموسوی نےالعالم سے گفتگو میں بحرین میں جاری گرفتاریوں، سزاؤں، ایذاوں کی طرف اشارہ کرتےہوئے کہا ہے کہ آل خلیفہ کو بزرگ عالم دین کے خلاف کسی بھی طرح کے اقدامات کرنے سے دور رہنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت الوفاق الاسلامی حکومت کے ساتھ مذاکرات سے خارج ہوتی ہے کیونکہ اس مذاکرات میں کسی طرح کی پیشرفت حاصل نہیں ہوئي ہے اور یہ ناکام ہوکر رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بحرین میں جمہوریت برقرار نہیں ہوتی ملت بحرین اپنی انقلابی تحریک جاری رکھے گي۔ ادھر اطلاعات ہیں کہ آل خلیفہ کی عدالت نے چالیس انقلابیوں کو حکومت کے خلاف مظاہرے کرنے کے جرم میں قید کی سزا سنائي ہے۔ ان انقلابیوں میں زینب الخواجہ اور معصومہ سید بھی شامل ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۲۴۲
22 مئی 2013 - 19:30
News ID: 422127
بحرین میں جمعیت الوفاق الاسلامی نے آل خلیفہ کو خبردار کیا ہے کہ وہ بزرگ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسی قاسم کے خلاف کسی بھی قسم کے اقدامات کرنے سے گریز کرے۔