ابنا: صوبہ کردستان کے محکمہ اوقاف وخیراتی امور کے انچارج سلمان روحی نے ماہ رجب کی فضیلت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عبادت ومناجات کے عنوان سے یہ مہینہ افراد کے اخلاقی کمال تک پہنچنے کا سنہری موقع ہے لہذا لوگوں کو اپنے طاقت کے مطابق اس مہینہ کی معنوی اور روحانی برکات سے استفادہ کرنا چاہیے۔انہوں نے ماہ رجب کو انسانی سعادت میں داخل ہونے کا دروازہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو لوگ ہوشیار ہیں اور آخرت کی سعادت تک پہنچنے کی فکر میں ہیں وہ اس گرا نقدرفرصت سے بہترین استفادہ کرتے ہیں اور ان بابرکت ایام میں تہذیب نفس اور تزکیہ نفس کی کوشش کرتے ہیں۔انہو ں نے مزید کہا ہے کہ رجب کا مہینہ انتہائی بابرکت اور بافضیلت ہے اور اس مہینے کی شرافت اور فضیلت اس وجہ سے ہے کہ یہ ایک حرام اور دعا کا خصوصی مہینہ ہے۔سلمان روحی نے کہا ہے کہ رجب کے مہینے میں اللہ تعالی کے فرشتے زمین پر نازل ہوتے ہیں اور اس بافضیلت اور بابرکت مہینے میں اللہ تعالی کی بارگاہ میں عبادت اور دعا کی بہت زیادہ اہمیت ہے۔صوبہ کردستان کے محکمہ اوقاف وخیراتی امور کے انچارج نے کہا ہے کہ اللہ تعالی نے رجب اور شعبان کے مہینوں کو ایک بہترین موقع قرار دیا ہے تاکہ لوگ اپنے نفس کا تزکیہ کریں اور اپنے آپ کو اللہ کی مہمانی کے مہینے یعنی ماہ مبارک رمضان کے روزوں کے لیے آمادہ کریں۔
.....
/169