اہلبیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آل خلیفہ کے اہلکاروں کی طرف سے آیت اللہ عیسی قاسم کے گھر پر کئے جانے والے حملے اور گھر کے دروازے توڑے جانے پر اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی نے ایک بیان صادر کر کے اس شرمناک اقدام کی مذمت کی ہے۔اس بیان کا ترجمہ درج ذیل ہے:بسم اللہ الرحمن الرحیمنہایت افسوس کی بات ہے کہ آل خلیفہ کی غیر قانونی حکومت نے اپنے ناجائز، انسانیت دشمن اور بھونڈے اقدامات کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے آج علی الصبح بحرین علماء کونسل کے چئرمین اور اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی کے رکن حضرت آیت اللہ شیخ عیسی احمد قاسم کے گھر پر حملہ آور ہو کر دروازوں کو توڑا اور اہل خانہ میں خوف و ہراس پیدا کیا۔یہ بھونڈا اقدام ان اعمال کی یاد دلاتا ہے جو’’سٹالن‘‘ کے دور میں سوویت یونین کی کمیونسٹ حکومت جن کی مرتکب ہوتی تھی اور لوگوں کے گھروں پر شبخون مار کر ان کے اندر خوف و ہراس پیدا کرتی تھی۔ لیکن ان میں یہ فرق تھا کہ وہ مسلمانی کا دم نہیں بھرتے تھے بلکہ وہ کفر و الحاد کا پرچم لے کر ایسے اقدامات کرتے تھے جبکہ آل خلیفہ سنت پیغمبر(ص) کی پیروی کا دعویٰ کرتی ہے اور لاکھوں شیعہ سنی مسلمانوں کے سروں پر سوار ہے۔بحرین کے حکمران کس دلیل کے تحت اس طرح کے وحشیانہ اقدامات انجام دیتے ہیں؟ کیا قرآن کریم نے مومنین کے گھروں کی حرمت پامال کو حرام قرار نہیں دیا ہے؟ اور یہ حکم نہیں دیا ہے: "يَا ايُّهَا الَّذينَ آمَنُوا لاَ تَدخُلُوا بُيُوتاً غَيرَ بُيُوتكُم حَتَّى تَستأنِسُوا وَ تُسَلِّمُوا عَلى أَهلِهَا (سوره نور، 27)"؟ کیا رسول اسلام(ص) نے نہیں فرمایا ہے: "لا يحلّ لِمُسلم أن يروع مُسلماً؛ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ دوسرے مسلمان کو ڈرائے‘‘؟دینی دستورات تو درکنار، آل خلیفہ کی حکومت تو اب سیاسی میدان میں مذاکرات کرنے کا دم بھر رہی ہے پھر کیوں میدان عمل میں بحرین کی ایک ایسی شخصیت کے ساتھ بدسلوکی کا مظاہرہ کر رہی ہے جو بحرین میں صلح اور امن پسندی کی علامت ہے؟اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی آیت اللہ شیخ قاسم کے گھر پر حملے کو تمام علمائے اسلام اور تمام بحرینی عوام پر حملے کے مترادف جانتی ہے اور اپنے سے مربوطہ تمام تنظیموں اور شخصیتوں سے مطالبہ کرتی ہے کہ آل خلیفہ کے اس اقدام کی نسبت اپنا رد عمل ظاہر کریں۔نیز یہ واضح طور پر کہہ دینا چاہتی ہے کہ آیت اللہ قاسم اور بحرین کے دیگر علماء کو اگر کسی قسم کا جانی گزند پہنچا تو اس کا ذمہ دار اس ملک کا حاکم ’’ حمد بن سلطان‘‘ اور آل سعود ہوں گے جنہوں نے دو سال سے زیادہ عرصے سے اس ملک پر قبضہ جما رکھا ہے اور لوگوں کی اذیت و آزار کا باعث بنے ہوئے ہیں۔ و سیعلم الذین ظلموا أي منقلب ینقلبون اہلبیت(ع) عالمی اسمبلی ۱۷،۵،۲۰۱۳
16 مئی 2013 - 19:30
News ID: 420205
بحرین کے حکمران کس دلیل کے تحت اس طرح کے وحشیانہ اقدامات انجام دیتے ہیں؟ کیا قرآن کریم نے مومنین کے گھروں کی حرمت پامال کو حرام قرار نہیں دیا ہے؟ اور یہ حکم نہیں دیا ہے: "يَا ايُّهَا الَّذينَ آمَنُوا لاَ تَدخُلُوا بُيُوتاً غَيرَ بُيُوتكُم حَتَّى تَستأنِسُوا وَ تُسَلِّمُوا عَلى أَهلِهَا (سوره نور، 27)"؟ کیا رسول اسلام(ص) نے نہیں فرمایا ہے: "لا يحلّ لِمُسلم أن يروع مُسلماً؛ کسی مسلمان کے لیے جائز نہیں ہے کہ وہ دوسرے مسلمان کو ڈرائے‘‘؟